۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عطر قرآن

حوزہ|کافروں اور غیروں کے ساتھ بعض مومنین کی محبت اور اُن کا مومنین سے دھوکا اور دغا بازی کرنا۔مسلمان آسمانی کتابوں پر ایمان کی وجہ سے، تمام ادیان کے پیروکاروں سے محبت کرتے ہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
هَا أَنتُمْ أُولَاءِ تُحِبُّونَهُمْ وَلَا يُحِبُّونَكُمْ وَتُؤْمِنُونَ بِالْكِتَابِ كُلِّهِ وَإِذَا لَقُوكُمْ قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا عَضُّوا عَلَيْكُمُ الْأَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِ قُلْ مُوتُوا بِغَيْظِكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ‎﴿آل عمران، 119﴾‏

ترجمہ: تم ایسے (سیدھے) ہو کہ تم ان سے محبت کرتے ہو مگر وہ تم سے محبت نہیں کرتے۔ حالانکہ تم (آسمانی) کتاب پر ایمان رکھتے ہو۔ (ان کی حالت یہ ہے کہ) جب تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے۔ اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو تمہارے خلاف غیظ و غضب سے اپنی انگلیاں چبانے لگتے ہیں۔ ان سے کہہ دو کہ اپنے غم و غصہ سے مر جاؤ۔ بے شک اللہ سینے کے اندر والی باتوں کو خوب جانتا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ کافروں اور غیروں کے ساتھ بعض مومنین کی محبت اور اُن کا مومنین سے دھوکا اور دغا بازی کرنا.
2️⃣ مسلمان آسمانی کتابوں پر ایمان کی وجہ سے، تمام ادیان کے پیروکاروں سے محبت کرتے ہیں.
3️⃣ کفار اور غیروں کے ساتھ اظہارِ محبت کے باوجود اُن کا مومنین کے ساتھ کینہ و عناد.
4️⃣ مومنین کے ساتھ منافقین کے بغض و کینہ کا شدید ہونا.
5️⃣ انسان کے ظاہری حالات اور روش میں اس کی باطنی کیفیت تاثیر رکھتی ہے.
6️⃣ دشمنان دین کا، مومنین کو غافل کرنے کے لئے دینی شعائر سے سوء استفادہ کرنا.
7️⃣ انسان کا سینہ مخزن محبت و بغض ہے.
8️⃣ تمام قلبی رازوں سے اللہ کی واقفیت پر توجہ انسان کو گناہ و انحراف سے بچانے کا باعث بنتی ھے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .